ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1200 روپے کمی سے 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4766 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 34 روپے کمی کے بعد 8324 روپے ہو گئی ہے۔


