spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نئی تحقیق نے آنکھیں بند کرنے سے سننے کی صلاحیت بہتر ہونے کا نظریہ بدل دیا

عام خیال ہے کہ کسی کی بات کو غور سے سننے کے لیے اگر آنکھیں بند کی جائے تو اس طرح توجہ بٹانے والی چیزیں ختم ہو جاتی ہیں اور دوسرے حواس زیادہ تیز کام کرنے لگتے ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں نتیجہ اس عام سوچ اور روایتی خیال کے برعکس سامنے آیا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کسی چیز کو غور سے سننے کی کوشش کر رہے ہیں تو شاید آنکھیں کھلی رکھنا زیادہ بہترثابت ہوسکتا ہے۔

چین کی شنگھائی جائیو ٹونگ یونیورسٹی کے محققین نے اس خیال کو جانچنے کے لیے ایک نئی تحقیق کی تجربات میں شرکاء کو پس منظر کے شور میں سے ایک مخصوص آواز کو پہچاننے کا کام دیا گیا جبکہ ان کی آنکھیں کبھی کھلی اور کبھی بند تھیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نہ صرف شرکاء نے آنکھیں کھلی ہونے کی حالت میں بہتر کارکردگی دکھائی بلکہ وہ کیا دیکھ رہے تھے اس سے بھی فرق پڑا۔

اس تحقیق کے مرکزی محقق یو ہوانگ کے مطابق عام خیال کے برعکس آنکھیں بند کرنے سے دراصل آواز کو پہچاننے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اگر متعلقہ ویڈیو دیکھی جائے تو سننے کی حساسیت نمایاں طور پر بہتر ہو جاتی ہے۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دماغ ایک وقت میں محدود معلومات پروسیس کر سکتا ہے اس لیے بصری  توجہ ختم کرنے سے سننے پر زیادہ توجہ دی جا سکتی ہے  تاہم اس تحقیق نے اس مفروضے کو چیلنج کردیا۔

اس تحقیق میں 25 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں مختلف آوازوں جیسے کشتی کے چپو کی چھپاک، ڈرم کی تھاپ، پرندے کی چہچہاہٹ، ٹرین کی آواز، اور کی بورڈ کی ٹک ٹک کو 70 ڈیسیبل شور میں پہچاننا تھا۔

آوازوں کا پہچاننے کا عمل چار مختلف حالات کیا گیا جن میں آنکھیں بند کر کے، خالی اسکرین دیکھنا، متعلقہ تصویر دیکھنا اور متعلقہ ویڈیو دیکھنا۔

نتائج حیران کن تھے آنکھیں بند کرنے پر آواز کو سننے کے لیے اسے اوسطاً 1.32 ڈیسیبل زیادہ بلند ہونا پڑا، جبکہ متعلقہ تصویر دیکھنے پر لوگ 1.6 ڈیسیبل کم آواز پر بھی سن سکے اسی طرح متعلقہ ویڈیو دیکھنے پر یہ بہتری مزید بڑھ گئی، اور آواز 2.98 ڈیسیبل کم ہونے پر بھی سن لی گئی۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران تمام شرکاء کی دماغی سرگرمی بھی نوٹ کی جس سے معلوم ہوا کہ آنکھیں بند کرنے سے دماغ آوازوں کو زیادہ سختی سے فلٹر کرنے لگتا ہے جس سے نہ صرف غیر ضروری شور بلکہ اصل مطلوبہ آواز بھی کم سنائی دیتی ہے۔

یو ہوانگ کے مطابق شور والے ماحول میں دماغ کو اصل آواز اور پس منظر کے شور میں فرق کرنا پڑتا ہے  آنکھیں بند کرنے سے اندرونی توجہ بڑھ جاتی ہے جو اس عمل کے خلاف کام کرتی ہے اور آوازوں کو زیادہ فلٹر کر دیتی ہے۔

دوسری طرف بصری معلومات دماغ کو بیرونی دنیا سے جوڑے رکھتی ہے جس سے سننے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیق یہ نہیں کہتی کہ آنکھیں بند کرنا ہمیشہ نقصان دہ ہے پرسکون ماحول میں یہ فائدہ مند بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن آج کے شور بھرے ماحول میں آنکھیں کھلی رکھنا زیادہ مؤثر ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں