spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

جاپان میں فوجی مشق کے دوران بڑا حادثہ، ٹینک کا گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک

جاپان کے جنوبی علاقے میں فوجی مشق کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اوئیتا صوبے کے ہیجودائی ٹریننگ ایریا میں پیش آیا، جہاں دیگر ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشق جاری تھی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ٹینک کے گن ٹرٹ کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور سیفٹی افسر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ٹینک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات تک ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشقیں معطل کر دی گئی ہیں، کیونکہ دونوں ٹینک ایک ہی نوعیت کے گولے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائپ 10 جاپان کا جدید ترین مین بیٹل ٹینک ہے، جسے 2011 میں فوج میں شامل کیا گیا تھا اور اسے جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں