آج مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا۔ شاعر مشرق کی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی۔
کشمیر اقبالؒ کی سوچ کا اہم مرکز رہا جس کو بار ہا انہوں نے اپنی شاعری میں سمویا۔ اقبالؒ کے نزدیک کشمیر محض ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے احساس اور بیداری کی علامت تھا۔
کشمیری نوجوانوں کی پاکستان سے وابستگی و قربانیاں اقبالؒ کے نظریے اور فکر کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں، حضرت علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی اور بیداری کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔


