امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی امریکی نائب صدر کے ہمراہ ہوں گے،یاد رہے ایران کیساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی انہی 3 شخصیات نے امریکا کی نمائندگی کی تھی۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پرسوں (منگل) کو متوقع ہے، اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ملکی اور غیر ملکی میڈیا بھی اس موقع پر اسلام آباد میں موجود ہے ۔


