spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو متوقع؛ اسلام آباد میں تیاریاں تیز

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آسلام آباد میں منگل کے روز متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو اکثر مقامات پر بند کرنا شروع کردیا گیا  ہے جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کے سوا تمام راستے بند ہوں گے تاہم مارگلہ روڈ سے بھی خصوصی پاسز والے افراد ہی ریڈ زون میں داخل ہوسکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئیں جبکہ ہیں امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم کل شام تک پاکستان پہنچے گی۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں اہم امور پر پیش رفت ہوئی تھی۔

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد میں شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں