جنوبی ایشیا جو جٹسو چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم واپس وطن کراچی ایئرپورٹ آمد پر قومی کھلاڑیوں کا پرجوش نعرے لگا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔کھلاڑیوں کو ہار بھی پہنائے گئے، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔قومی جو جٹسو ٹیم نے سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026 میں 12 گولڈ، 5 سلور اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے۔چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتے۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصاً زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی، رشال خان، محمد عبداللہ علی اور عباد الرحمان نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے بانی و صدر خلیل احمد خان اور سیکرٹری جنرل طارق علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
پہنچ گئی۔


