spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل

فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں، جن میں رعایتوں کا خاتمہ اور متعدد بین الاقوامی روٹس کی معطلی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو رعایت بدستور حاصل رہے گی۔

ایئرلائن نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک (متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ) کے لیے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک بند رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کر کے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے بعد یہ فیصلے ناگزیر ہو گئے تھے، کیونکہ تمام مالی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس بحال کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں