spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران نے حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا

ترجمان ایرانی فوج  نےکہا ایران میں پلوں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملوں کا جواب دے دیا،حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا ہے۔

ایرانی فوج کےترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے پریس بریفنگ میں کہامتحدہ عرب امارات میں ایکسن موبل اور شیورون گیس کے مراکز،اورامریکی پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرمیزائل حملہ کیا گیا،یہ فیکٹری امریکی طیاروں کیلئے عسکری ساز و سامان تیار کرتی ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نےبتایاکہ بحرین میں امریکی پیٹروکیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا،ڈرون حملے میں صنعتی مرکز کےاہم حصے تباہ ہوگئے،کویت میں الشعیبہ پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرحملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں