spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹرمپ کی دھمکیاں؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک بڑی وجہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمکیاں قرار دی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 111 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جب کہ برطانوی خام تیل 109 ڈالر 73 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں نیچرل گیس کی قیمت 2 ڈالر 79 سینٹس پر برقرار ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں کچھ مارکیٹس میں معمولی بہتری جب کہ بعض میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں