پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے برقرار رہی۔
فی تولہ سونا مقامی مارکیٹ میں 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر مستحکم رہا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 4676 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی جہاں ایک تولہ چاندی 7 ہزار 794 روپے پر برقرار رہی۔


