شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے 8 خوارج کی شناخت ہوگئی جس میں سے 2 افغان شہری نکلے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 8 خوارج کوجہنم واصل کیا جس میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلا ہلاک دہشتگرد امیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔


