spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مرچوں سے ہزار گنا تیز تیکھا پن رکھنے والا انوکھا پودا

دنیا بھر میں مرچوں کو ان کے تیکھے پن کی وجہ جانا ہے کچھ مرچیں بہت تیکھی جبکہ کچھ کم تیز ہوتی ہیں تاہم دنیا میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو مرچوں کی طرح تیز اور تیکھا پن رکھتا ہے جسے یوفوربیا ریزنفرا کہا جاتا ہے۔

مراکش میں پایا جانا والا یہ پودا کسی قدرکیکٹس سے مماثلت رکھتا ہے اس میں کیپسائسن کی طرح کا مادہ موجود ہوتا ہے جسے ریزنفراتاکسن کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کیپسائسن وہ قدرتی کیمیائی مرکب ہے جو مرچوں میں تیزی یا جلن پیدا کرتا ہے اگر اس کا زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو شدید درد اور حتیٰ کہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ لیکن یہاں تک کہ کیپسائسن بھی اس پودے میں موجود ریزنفراتاکسن کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔

اس پودے کے تیکھے پن کا کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پیپر ایکس جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے تیز مرچ ہے اس کا اسکو ویل اسکیل پراسکور 2.69 ملین یونٹس ہے زیادہ تر لوگ اتنی زیادہ تیزی برداشت نہیں کر پاتے جبکہ کیپسائسن کا اسکور 16 ملین اسکوویل یونٹس ہے۔

حیران کن طور پر ریزنفراتاکسن کا اسکوویل اسکیل پر اسکور 16 ارب یونٹس ہے جو کیپسائسن سے 1,000 گنا زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار بھی ممالیہ کے لیے برداشت سے باہر ہے۔

کیپسائسن کا موازنہ اس پودے سے اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ یہ دونوں ہی انسانی جسم کے ایک ہی ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔

تاہم کیپسائسن اس ریسیپٹر کو تھوڑی دیر کے لیے متحرک کرتا ہے جبکہ ریزنفراتاکسن اس ریسیپٹر سے کہیں زیادہ شدت سے جڑتا ہے یہاں تک کہ یہ مستقل طور پر اعصاب کی حساسیت کو ختم کر دیتا ہے۔

یہ پودا اس مرکب کو اپنی بقا کے لیے تیار کرتا ہے تاکہ کوئی بھی جانداراس کے قریب نہ آسکے یہ حکمت عملی بہت مؤثر ہے کیونکہ معمولی سا رابطہ بھی شدید کیمیائی جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں