spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول لیوی میں 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 سے کم ہو کر 378 روپے پر ہو گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیڑول لیوی میں 80 روپے کمی کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کا ادراک رکھتے ہیں۔ اور موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں اضافے نے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات بڑھی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی طاقتور معیشتیں بھی اس بحران سے شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت نے حتی المقدور کوشش کی ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل کو استعمال کیا جائے۔ پیٹرولیم قیمتوں کی مد میں عوامی ریلیف کے لیے 129 ارب روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرول پر قطاریں لگیں مگر ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ گزشتہ روز کے قومی اعلانات کے پیچھے قومی مشاورت تھی۔ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ جنگ کے شعلوں کو بجھا سکیں۔ دعاگو ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہوجائے اور امن قائم ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کسانوں کو 1500 روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان کو 6 ماہ تک تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ معمولات زندگی کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں