spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خلیجی جنگ، بھارت میں ایل پی جی کے سنگین بحران نے توانائی پالیسیاں بےنقاب کردیں

بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت سےکاروبار ٹھپ، مزدوروں نے آبائی گاؤں کی جانب واپسی شروع کر دی، سنگین ایل پی جی بحران کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی  قطاریں معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

 معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی کے خودانحصاری کے کھوکھلے دعوؤں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں