spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

دہلی ہائیکورٹ  نے بھارتی اداکار  راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جج نے راجپال یادیو کے مؤقف میں تضادات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے دیے گئے وعدوں اور موجودہ بیانات میں واضح فرق ہے۔ شکایت کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکار سزا قبول کر چکے ہیں اور اب ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔

عدالت نے فریقین کو تصفیے کی تجویز بھی دی، تاہم راجپال یادیو نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شرکت کرتے ہوئے کہا ’’میں جذباتی نہیں ہوں، مجھے پانچ بار اور جیل بھیج دیں۔‘‘

واضح رہے کہ یہ تنازع 2010 سے جاری ہے، جب راجپال یادیو نے فلم سازی میں قدم رکھتے ہوئے اپنی فلم ’’اتا پتہ لاپتہ‘‘ کیلئے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔ فلم کی ناکامی کے بعد مالی تنازع بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ 2018 میں ٹرائل کورٹ نے راجپال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے 2019 میں بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں