spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

9 سالہ بچی نے اپنے وزن سے تین گنا زیادہ وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا

 یہ دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے روز ہی کوئی واقعہ یا کارنامہ آپ کو حیران کر دیتا ہے ایسا ہی ایک کارنامہ امریکا میں 9 سالہ بچی نے انجام دیا ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ لوسی ملگریم نے 180 پاؤنڈ وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا، جو اس کے اپنے وزن سے تین گنا زیادہ ہے۔

لوسی عام بچیوں جیسی نہیں ہے جہاں اس کی ہم عمر بچیاں موبائل پر وقت گزارتی ہیں، وہیں یہ ویٹ لفٹنگ کرتی ہے ریسلنگ کا شوق رکھتی اور ہفتے میں پانچ دن ٹریننگ کرتی ہے۔

لوسی نے یہ کارنامہ گزشتہ ماہ کولمبیا میں منعقد آرنلڈ اسپورٹس فیسٹیول میں انجام دیا جہاں انہوں 180 پاؤنڈ وزن ایک ہی بار میں اٹھایا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور بھی ہو گئی۔

خیال رہے کہ لوسی نے یو ایس اے پاورلفٹنگ کے ذریعے امریکہ کے تین ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہیں۔

لوسی کے والد بریٹ ملگریم کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بچپن سے ہی قدرتی طور پر مضبوط تھی۔ جب وہ بہت چھوٹی تھی اوراپنے والدین کو جم میں ورزش کرتے دیکھتی تھی تو خود بھی انہیں کی نقل کرنے کی کوشش کرتی۔

لوسی نے بتایا کہ ریسلنگ میں ان کی دلچسپی ان کے والد کی وجہ سے پیدا ہوئی کیونکہ نہ صرف وہ ایک ریسلنگ کوچ ہیں بلکہ وہ انہیں اور اس کے بھائی کو پریکٹس پر لے بھی جاتے رہیں ہیں۔

اگرچہ لوسی کی یہ کامیابی بہت متاثر کن ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی کم عمر میں اتنا بھاری وزن اٹھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کی ہڈیاں اور پٹھے ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوئے اس لیے اسے چوٹ لگنے کا خطرہ ہے۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بالغ ہونے سے قبل اتنا وزن نہیں اٹھانا چاہیے۔

تاہم ابھی تک لوسی یا اس کے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں