spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے۔

بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔

ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا کا نظام اور جیو پولیٹیکل منظر نامہ بدل رہا ہے۔ حالیہ صورتحال میں معاشی مواقع کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین پالیسی، ہم آہنگی، فاسٹ ٹریک ڈیلز اور معاہدوں کے لیے ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ پاکستان سفارتی صلاحیت اور ساکھ کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے جس سے ملکی معیشت کا بھی نیا دور شروع ہوگا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ثالث کے ساتھ کے ساتھ پاکستان اپنی معیشت کو بھی بھرپور ترقی دے رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی آئی ٹی، معدنیات، زراعت، غذائی تحفظ اور توانائی کا مؤثر انتظام فراہم کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدوں، فری ٹریڈ اور قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات مستقبل میں سماجی و معاشی ترقی کا باعث بنیں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی کردار سے آگے بڑھتے ہوئے جیو اکنامک پارٹنر کے طور پر خود کو پیش کر رہا ہے، پاکستان معاشی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے یہ عمل پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں