spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایف آئی اے امیگریشن نے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

مذکورہ واقعہ سال 2025 میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا ہے جہاں خاتون مسافر کرن سہیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موزمبیق جا رہی تھیں۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران دستاویزات میں تضادات پر مسافر کو روکا گیا۔ مزید جانچ میں ایک کمسن بچہ خاتون سے حیاتیاتی طور پر متعلق نہ پایا گیا۔

 

بچے کو غیر قانونی طور پر روانگی سے قبل خاتون کے حوالے کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں جعلی دستاویزات اور متعدد افراد کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا۔

 

معاملہ منظم بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ثابت ہوا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو آف لوڈ کیا۔ کیس مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کیا گیا ہے۔

بروقت کارروائی سے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی،،ترجمان ایف آئی اے

عوام سے غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے،،ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،،ترجمان ایف آئی اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں