spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کی فلپائن کے جھنڈے تلے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

فلپائن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملک کو ایران کی طرف سے ایک یقین دہانی ملی ہے کہ وہ فلپائن کے جھنڈے والے ایندھن بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یقین دہانی فلپائنی وزیر خارجہ ما تھریسا لازارو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے مابین توانائی کی محفوظ فراہمی کے سے متعلق بات چیت کے درمیان سامنے آئی۔

فلپائنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کال کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیں یقین دلایا کہ ایران فلپائن کے جھنڈے تلے تمام فلپائنی بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے محفوظ، بلا روک ٹوک اور تیز رفتار گزرنے کی اجازت دے گا۔

 

لازارو نے ٹیلیفونک رابطے کو “پیداواری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمندری مسافروں کی حفاظت اور فلپائن کی توانائی کی ضروریات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مثبت تفہیم تک پہنچے ہیں۔

فلپائنی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ یقین دہانیاں ملک کی توانائی کی سلامتی کو تقویت بخشیں گی۔ وزارت نے کہا کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ فلپائن اپنی توانائی کی ضروریات کا زیادہ تر حصہ مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے، ایران کی طرف سے یہ یقین دہانیاں فلپائن کو تیل اور کھاد کی اہم سپلائی کی مسلسل ترسیل میں بہت سہولت فراہم کریں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں