spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کا کیس، مزید 3 افراد گرفتار

لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان ہیں، جنہیں مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں 23 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق اس کیس میں پہلے گرفتار کیے گئے دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر پہلے بھی حراست میں لیا تھا، حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ حکام کو فراہم کریں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں