spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مکڑی کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا جدید اے آئی روبوٹ تیار

واشنگٹن: امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی کے محققین نے منفرد ڈیزائن اور خودکار صلاحیتوں کے ساتھ مکڑی کی طرز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا روبوٹ متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ روایتی مشینوں سے مختلف ہے، کیونکہ اسے ماڈیولر ساخت پر تیار کیا گیا ہے، جس میں ہر یونٹ خود مختار حیثیت رکھتا ہے اور اپنے اندر توانائی، پروسیسنگ اور حرکت کے لیے ضروری اجزاء شامل کرتا ہے۔

ان ماڈیولز کو آپس میں جوڑ کر مختلف ساختیں تشکیل دی جا سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں روبوٹ اپنی شکل اور حرکت کو ماحول کے مطابق تبدیل کرنے کی صلاحیت حاصل کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ نظام نہ صرف خود کو مختلف ترتیبوں میں ڈھال سکتا ہے بلکہ پیچیدہ اور غیر ہموار سطحوں پر بھی مؤثر انداز میں حرکت کرنے کے قابل ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی ایک حصے کو نقصان پہنچ جائے تو باقی نظام فعال رہتا ہے، جس سے مجموعی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔تحقیق کے مطابق یہ روبوٹ ریت، گھاس اور دشوار گزار خطوں سمیت مختلف اقسام کے ماحول میں توازن برقرار رکھتے ہوئے حرکت کر سکتا ہے۔ اس کی خودکار ایڈجسٹمنٹ کی صلاحیت اسے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق فوری طور پر خود کو ڈھالنے میں مدد دیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے روبوٹس مستقبل میں مختلف شعبوں، خصوصاً ریسکیو آپریشنز، خطرناک ماحول میں کام اور انسانی معاونت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کی خودمختار ساخت اور نقصانات کے باوجود فعال رہنے کی صلاحیت انہیں اگلی نسل کی روبوٹک ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم بناتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں