spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ، فی لیٹر 240 روپے مقرر

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ریٹیل فی لیٹر قیمت 20 روپے بڑھا کر 240 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمت شہر بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور تمام ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائیں۔

اس اضافے کے بعد شہریوں پر ماہانہ اخراجات میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے یہ تبدیلی مالی بوجھ بڑھا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ڈیری سیکٹر میں بڑھتی ہوئی لاگت، خام مال کی قیمتوں اور سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں