spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بینک نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان ضمانت پر رہا

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

ملزمان میں نادر، عادل اور ان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کے عوض ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے شاہراہِ فیصل پر قائم اس کال سینٹر پر خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کی تھی

حکام کے مطابق ملزمان بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران حساس مالیاتی ڈیٹا اور اسپوف کالنگ سافٹ ویئر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں