spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

واٹس ایپ چیٹنگ اب ہوں گی مزید آسان؛ نیا اے آئی فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد چیٹنگ کے تجربے کو مزید آسان بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا نے 26 مارچ کو “رائٹنگ ہیلپ” کے نام سے ایک نیا ٹول پیش کیا ہے جو گفتگو کے سیاق و سباق کو سمجھتے ہوئے خودکار طور پر جوابات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے گا جس کے تحت چیٹس محفوظ رہیں گی جبکہ صارفین کو بہتر اور فوری جوابات فراہم کیے جائیں گے۔

اس نئے اقدام کے ساتھ واٹس ایپ بھی ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کو اسمارٹ جوابات کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
New WhatsApp feature: How AI Writing Help can rephrase ...

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں