spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

روندو میں کمانڈر ایف سی این اے کی علماء، مشائخ اور نوجوانوں سے اہم نشست — جہاں قومی یکجہتی، رواداری اور ذمہ دارانہ کردار پر زور دیا گیا

کمانڈر ایف سی این اے کا روندو کے علماء اور مشائخ کے ساتھ اہم نشست

کمانڈر ایف سی این اے نے روندو میں علماء، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور نوجوانوں کے ساتھ ایک جامع اور بامقصد نشست کی، جس میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی یکجہتی، رواداری اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

نشست کے آغاز میں کمانڈر نے رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں بدلتے ہوئے علاقائی تناظر اور اس کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، تدبر اور اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ہے۔

کمانڈر ایف سی این اے نے یکم مارچ کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امن و استحکام کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بدامنی یا انتشار سے بچاؤ کے لیے ریاستی ادارے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ترجیح اس امر کو دی جا رہی ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم، مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے مثبت سمت میں آگے بڑھایا جائے۔

اختتام پر کمانڈر نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی، قربانیوں اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور اسی مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور پائیدار امن کے قیام میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں