spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں کیا گیا، جہاں خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فوجی ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں