بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔
سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی کررہی ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق ڈسکوز سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
دوران سماعت صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے، انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کو کم سے کم کیا جائے، دو ماہ کے ایف سی اے میں انڈسٹری نے 590 ارب
سی پی پی اے نے کہا ہے کہ فروری تک 2.79 روپے کے قریب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔
صنعتی صارفین نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاور پلانٹس کو گیس کی شارٹیج کا خدشہ ہے، کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی؟
سی پی پی اے نے کہا کہ آر ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔
روپے ادا کیے ہیں، انڈسٹری میں کئی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں۔


