spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کا اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسرا بڑا حملہ

ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور انڈسٹریل ایریا کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے نتیجے میں ریفائنری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔ تاہم اس حملے میں فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی رواں ماہ میں ہی ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں