spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی۔ جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے۔

نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں