spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انگلش کھلاڑیوں کا کم کاؤنٹی میچز کھیلنا ایشیز میں ناکامی کی بڑی وجہ بنا، ڈیرن لیہمن


انگلش کاؤنٹی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کم کھیلتے ہیں اور سلیکٹرز نے ڈومیسٹک سطح پر موجود ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا ہے۔

بطور نارتھمپٹن شائر ہیڈ کوچ اپنے دوسرے سیزن میں ذمہ داریاں نبھانے والے لیہمن نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حالیہ ایشیز سیریز میں بدترین شکست کے بعد رواں سیزن میں فرسٹ کلاس کاؤنٹیز کے ساتھ بہتر روابط قائم کرے گا۔

لیہمن نے بتایا کہ انہوں نے انگلینڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر روب کی اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس سے بھی بات کی ہے۔

 

لیہمن نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نارتھمپٹن شائر کے بیٹر سیف زیب کو انگلینڈ لائنز کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ان کے مطابق کاؤنٹی کے بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہیں مل رہے۔

لیہمن نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ میں زیادہ شرکت کریں تاکہ ان کی تیاری بہتر ہو سکے۔

ان کا ماننا ہے کہ ایشیز سے قبل مناسب تیاری نہ ہونا اور کم فرسٹ کلاس میچز کھیلنا ناکامی کی بڑی وجہ بنا۔

لیہمن کو توقع ہے کہ انگلینڈ اپنی ہوم سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائے گا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ ٹیم کو مختلف کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی میں توازن لانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں