spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پنجاب میں جبری مذہب تبدیلی اور اقلیتوں کی زبردستی شادیوں کے خلاف اہم پیش رفت

پنجاب میں جبری مذہب تبدیلی اور اقلیتوں کی زبردستی شادیوں کے خلاف اہم پیش رفت

مجوزہ بل میں جبری مذہب تبدیلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایسے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے مطابق جبری مذہب تبدیلی کروانے پر پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

بل میں اقلیتوں کی جبری شادی کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، جبکہ تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک روکنے کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

مزید برآں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کے جائزے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ اقلیتوں کے خلاف ممکنہ نفرت انگیز یا امتیازی مواد کی نشاندہی کی جا سکے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر وفاقی آئینی عدالت بھی گزشتہ ہفتے اہم فیصلہ جاری کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں