spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سازگار کمپنی نے ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرنیکا اعلان کر دیا

سازگار انجنیئرنگ ورکس نے اپنی نئی ہائبرڈ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) “Tank-500 Hi4-T 4X4 2.0L Turbo AT” کی آزمائشی پیداوار مارچ 2026 کے اختتام تک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق گاڑی کا سی کے ڈی (CKD) ماڈل پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) اور ہائبرڈ (HEV) دونوں ورژنز میں دستیاب ہوگا، جو سازگار کی ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں پہلی باقاعدہ انٹری ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز کیا تھا، جہاں HEV ورژن کی قیمت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے جبکہ PHEV کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ بکنگ رقم بالترتیب 30 لاکھ اور 35 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

ماہرین کے مطابق PHEV گاڑیاں پٹرول انجن کے ساتھ بڑی بیٹری رکھتی ہیں، جس سے یہ محدود فاصلے تک صرف بجلی پر چل سکتی ہیں، جبکہ بعد میں ہائبرڈ موڈ پر آ جاتی ہیں۔

کمپنی نے اپنے چار پہیوں والی گاڑیوں کے پلانٹ کی توسیع بھی مکمل کر لی ہے، جس پر 6.5 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ ایک جدید خودکار پینٹ شاپ اور دیگر سہولیات کیلئے مزید سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

بورڈ نے 22 ارب روپے کے نئے توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، جس کے بعد پلانٹ کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر سالانہ 54 ہزار یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں