spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

’میرے پاس تم ہو‘ کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید کے ساتھ تجربہ یادگار رہا، اداکارہ ریشم

ہمایوں سعید پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار ہیں، جنہیں اپنے شاندار کام کے لیے ہمیشہ سراہا جاتا رہا ہے۔ ان کی حالیہ فلم لوو گرو نے باکس آفس پر 85 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں نے بھی ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

2020 میں ان کی ٹیلی ویژن سیریز میرے پاس تم ہو نے دنیا بھر میں دھوم مچائی اور قومی و بین الاقوامی ناظرین میں انہیں خاص شہرت دلائی، جس نے ہمایوں سعید کو موجودہ دور کے ٹی وی اسٹار کے طور پر دوبارہ متعارف کرایا۔

معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں بتایا کہ میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید کے ساتھ ان کا تجربہ بہت یادگار رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید لاہور آئے، تو کئی لوگوں نے انہیں اپنے گھروں میں مدعو کیا۔

ریشم کہتی ہیں کہ میں نے ہمایوں سعید کو کہاکہ اگر آپ مجھے عزت دیتے ہیں تو مجھے ضرور ملیں، کیونکہ میری بھانجی آپ کی بڑی فین ہے، پھر وہ آئے، اسے گلے لگایا اور ہماری بھانجی بہت خوش ہوئی۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ ہمایوں سعید کو اپنی کامیابی پر یقین نہیں آرہا تھا، وہ اتنے بے چین تھے کہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ کیا کریں، پھر میں نے پوچھا کہ کیا وہ انٹرویو دیں گے تو انہوں نہ کہاکہ کیا کہوں؟

ریشم نے ہمایوں سعید کی عاجزی، شائستگی اور ناظرین کے ساتھ ان کے دوستانہ رویے کی تعریف کی اور بتایا کہ اتنی بڑی کامیابی کے باوجود وہ اپنے کردار میں سنجیدہ رہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں