spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یورپی کمیشن کا فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

یورپی کمیشن نے امریکا اور ایران سے فوری جنگ بندی کرنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر یورپی کمیشن اُرسلّا وون ڈیر لائین نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور آبنائے ہرمز کی بندش کو کھولنے اور جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے اس اسٹریٹجک واٹر وے کو بلاک کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ جنگ کا خاتمہ عالمی اقتصادی عدم استحکام کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

وون ڈیر لائین نے کہا کہ ایران کو بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملے، اور تجارتی شپنگ کے راستے کو بند رکھنے کی دیگر کوششیں بند کرنی ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس اور تیل کی قیمتوں پر اثرات سب محسوس کر رہے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا انتہائی اہم ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری دشمنیوں کا خاتمہ ممکن ہو۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں