spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، صدرِ مملکت

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے بھارت سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ہے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر تحفظات ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’’پانی اور صنف‘‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے، صاف پانی کی عدم دستیابی کا بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں، پانی کے حصول میں خواتین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی بنیادی حق ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں اس بات پرزور دیا کہ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے اقدامات کی اہمیت اجاگر کی جائے۔

 آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر چھوٹے اقدامات سے بڑے نتائج ممکن ہیں موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ، آبی وسائل پر دباؤ ہے پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں