spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل کی کرم میں جوانوں کے ساتھ عید، دہشتگردی کے خلاف عزم کا اعادہ

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کے علاقے میں تعینات جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور ملک کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپریشنل کامیابیاں شہداء کی قربانیوں اور جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کا نتیجہ ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود ٹھکانوں سے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں