spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت سے متعلق بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو توانائی بحران کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

بھارتی جریدے اسکرول ان کے مطابق عوامی غصہ کم کرنے کے لیے نریندر مودی کی حکومت میڈیا کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے جبکہ ایرانی جہازوں کے لیے کسی جامع انتظام کا فقدان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات محدود کرنے اور چابہار بندرگاہ منصوبے میں شراکت کم کرنے کے فیصلوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بعد ایران، بھارت کو موجودہ کشیدگی میں غیر جانبدار نہیں سمجھتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی دور میں بھارت توانائی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ بڑے دعوؤں کے باوجود عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ محدود ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں