spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان اور چین کا صحت، زراعت اور معدنیات میں اے آئی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان جدید ٹیکنالوجیز خصوصاً اے آئی کے استعمال سے تحقیق، جدت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

پاکستان اور چین نے زراعت، میڈیکل اے آئی، معدنیات اور بایوٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ دو طرفہ تعاون تکنیکی جدت اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔

پاکستان اور چین اسمارٹ اور  ڈیجیٹل زراعت کیلئے مشترکہ اے آئی لیبارٹری کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں، لیبارٹری کے قیام کا مقصد اے آئی کے استعمال سے پاکستان میں زرعی پیداوار، سپلائی چین اور فوڈ سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

حال ہی میں “پاک۔چین بی ٹو بی ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس” میں تقریباً 80 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے۔

چینی صنعتکار کے مطابق پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے جبکہ چین کے پاس کان کنی کی جدید تکنیکی مہارت موجود ہے، چین کی کان کنی تکنیکی مہارت اور پاکستان کے وسائل کا امتزاج کامیابی کے لیے شاندار موقع ہے۔

تاہم، ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت، صحت اور معدنیات کے شعبہ جات میں شراکت داری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں