spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید، ایران کا انتقام لینے کا اعلان

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کو ایک ممتاز اور قابل قدر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی زندگی بھر مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی ترقی و قومی پالیسی سازی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایرانی صدر نے واضح کیا کہ علی لاریجانی کی شہادت کا سخت انتقام لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اورمعاون سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، ان کی شہادت کا واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔

اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا، واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔

علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، علی لاریجانی صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، اور متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔

شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی رہ چکے ہیں۔

بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی شہید 

پاسداران انقلاب نے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کے بعد وہ خون کا بدلہ لینے کے جذبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایران کے اعلیٰ لیڈر کو شہید کر دیا، جنگ 5 ہفتوں میں ختم ہو جائے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے اعلیٰ لیڈر کو شہید کر دیا، جنگ تقریباً 5 ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، ایران کی فوج کو شدید نقصان پہنچا، بحریہ، فضائیہ اور ریڈار تباہ کر دیے گئے، ایرانی قیادت ہر سطح پر ختم ہو چکی ہے، دوبارہ خطرہ نہیں بن سکے گی۔

علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی کوششیں کیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید علی لاریجانی ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، علی لاریجانی نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، انہیں وسیع تجربہ تھا، علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔

عظیم شہدا کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا، پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ عظیم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہید علی لاریجانی ایک ممتاز شخصیت، مفکر اور انقلابی رہنما تھے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ شہید علی لاریجانی کا خون، دیگر شہدا کی طرح، عزت، طاقت اور قومی بیداری کا سبب بنے گا، علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کو ہرگز نہیں بھولیں گے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

انفرادی طور پر رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جاسکتا، عباس عراقچی

عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جاسکتا، یہ ایک ایسا نظام ہے جو اداروں پر قائم ہے، سب سے اہم شخص سپریم لیڈر ہیں، ہمارے سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود بھی نظام کو فرق نہیں پڑا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں