spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کے اسرائیل پر خوفناک میزائل حملے، تل ابیب لرز اٹھا

تل ابیب / تہران: ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر شروع کی گئی، جس میں مختلف قسم کے میزائل داغے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وارہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، جبکہ ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی بھی اس حملے میں مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تہران میں پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں