spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

موجودہ مالی سال کے 8 ماہ میں سروسز کی برآمدات میں 18.40 اضافہ ریکارڈ

موجودہ مالی سال کے آٹھ ماہ میں سروسز کی برآمدات میں اٹھارہ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،آئی ٹی برآمدات میں بھی انچاس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے 8 ماہ میں سروسزکی برآمدات میں 18.40 اضافہ ہوا،8 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں بھی 49 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،8 ماہ میں سروسز ایکسپورٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا،جولائی تا فروری سروسز کی برآمدات کا حجم 6.46 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 5.46 ارب ڈالرتھا،فروری 2026 میں سروسز ایکسپورٹس میں 8.38 فیصد کمی آئی،جنوری میں سروسز ایکسپورٹس879 ملین، فروری میں 811 ملین ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات  کےمطابق 8 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹس کا حجم 2.97 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ سال کے مقابلے آئی ٹی برآمدات میں 49 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،جولائی تا فروری آئی ٹی برآمدات میں 19.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کےمطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انفارمیشن سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں،سروسز کی دیگر برآمدات میں مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، ٹریول شامل ہیں،تعمیرات، انشورنس، فنانشل سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں