spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو, فری سولر پینل سکیم کے تحت 2,677 درخواست دہندگان کو سولر پینلز فراہم کیے گئے۔ تفصیلات پی ایم آر یو جی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں

سکردو: وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے شروع کی گئی فری سولر پینل سکیم کے تحت درخواست دہندگان میں سولر پینلز کی شفاف تقسیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈائریکٹر پی ایم آر یو طلحہ اسد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نثار حسین، اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق، متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے بٹن دبا کر ڈیجیٹل بیلٹنگ کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فری  سولر پینل سکیم کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع سکردو سے سولر پینلز کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 9,301 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 2,677 درخواست دہندگان ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے سولر پینلز حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائے۔ ان میں 2,275 گھریلو صارفین جبکہ 402 آئی ٹی و کاروباری صارفین شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیرِ اعظم پاکستان فری سولر پینل سکیم برائے گلگت بلتستان کے تحت ضلع سکردو کے لیے 8.2 میگاواٹ کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا، جس میں سے 6 میگاواٹ گھریلو صارفین جبکہ 2.2 میگاواٹ آئی ٹی اور کاروباری صارفین کے لیے رکھا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت سکردو میں نجی سطح پر بجلی کی پیداوار میں تقریباً 7.7 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا، جو شہر کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا، جس کے لیے محکمہ واٹر اینڈ پاور میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں پینلز کی تقسیم کے حوالے سے طریقۂ کار واضح کرے گی اور تقسیم کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

اہل افراد کے نام اور فہرست پی ایم آر یو جی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جہاں سے اپنا نام چیک کیا جاسکتا ہے.
https://www.solar.pmrugb.gov.pk/eligible

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں