spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں، پاکستانی سفیر

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے انتظامات جاری ہیں تاہم بسوں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی مقیم شہریوں سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے، سفارتخانے کے مطابق واپسی کے لیے پاکستانی شہریوں کو پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے بعد ان کی نقل و حرکت کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مدثر ٹیپو نے واضح کیا کہ ایران میں موجود تمام پاکستانی شہری فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں تاکہ واپسی کے انتظامات کو موثر بنایا جا سکے۔

سفارتخانے نے شہریوں سے کہا ہے کہ جو ایران سے پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں دستیاب بسوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں