spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی

ایران اسرائیل امریکہ جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے سب سے اہم راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث ایران کے ساتھ سے بند ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 1988 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہوگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 30 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ برطانوی خام تیل 28 فیصد اضافے کے ساتھ 119 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کے بعد نیچے آئی۔ خام تیل اس وقت 110 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ ہورہا ہے۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایشین اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ جنوبی کورئین اسٹاک مارکیٹ 4 دن میں دوسری بار کریش کرگئی۔ 8 فیصد گراؤٹ کے بعد کاروبار روکنا پڑا۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید دباؤ کا شکار رہی۔ انڈیکس میں 6 فیصد سے زیادہ کمی آئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں