spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار، پاکستان سے 63 فلائٹس کی روانگی متوقع

مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے بعد پاکستان سے آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع ہے۔

پاکستان بھر سے مزید 76 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے 11،  پشاور سے 13،  فیصل اباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کی 9 دن میں دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 34420 ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار نظر آنے پر آج کراچی سے 13،  لاہور سے 12،  اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5،  کوئٹہ کی 4 پروازیں آپریٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں