spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

صدر آصف علی زرداری کا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر ایرانی قیادت کی شہادت پر پورا عالمِ اسلام سوگوار ہے۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

صدر زرداری نے ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ بنائے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن اور استحکام کے لیے نہایت خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، مرحومین کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور ایرانی عوام کو اس سانحے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں