spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں ایک اور کامیاب اور پیچیدہ سرجری

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں ایک اور کامیاب اور پیچیدہ سرجری

ضلع شگر، اسکردو سے تعلق رکھنے والا 11 دن کا نومولود بچہ، جس میں پیدائشی طور پر Esophageal Atresia with Tracheoesophageal Fistula (غذائی نالی کی بندش اور سانس کی نالی سے غیر معمولی راستہ) کی تشخیص ہوئی تھی، ابتدائی طور پر کسی اور ہسپتال میں میں داخل رہا۔

بعد ازاں بچے کو مزید تخصصی علاج کے لیے شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال پہنچنے پر پیڈیاٹرک سرجری ٹیم نے فوری طور پر کیس کا جائزہ لیا اور کامیابی کے ساتھ Posterolateral Thoracotomy کے ذریعے Tracheoesophageal Fistula Repair کی پیچیدہ سرجری انجام دی۔

یہ اہم آپریشن ماہر پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر نادر امان اور ان کی باصلاحیت ٹیم نے انجام دیا، جن میں سینئر کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر مراد صاحب ،ڈاکٹر نور (PG) ، ڈاکٹر اختر جمیل (اینستھیٹسٹ) اور سینئر او ٹی اے وسیم احمد شامل تھے۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کے باعث گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہم پوری آپریشن تھیٹر ٹیم کو اس کامیاب سرجری پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور نومولود بچے کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں