spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگراں وزیر اعلیٰ سے آئی ایچ آر ایم وفد کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد :انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ گلگت بلتستان کے چیئرمین محمد علی ملک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کی بی ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اہم ملاقات کی۔

وفد میں ایگزیکٹو بورڈ ممبر ورلڈ میڈیا سیل آئی ایچ آر ایم پاکستان شفیع اللہ قریشی، سینئر نائب صدر پیر زادہ، نائب صدر محمد اور صدر جی بی یوتھ راجہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی اور سنجیدہ تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے خصوصاً سوشل میڈیا کے منفی اور غیر ذمہ دارانہ استعمال، بجلی و پانی کی قلت، معیاری تعلیم اور صحت کی ناکافی سہولیات سمیت انسانی حقوق سے متعلق دیگر چیلنجز کی نشاندہی کی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال معاشرتی تقسیم، انتشار اور نوجوان نسل میں منفی رجحانات کو فروغ دے رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔چیئرمین محمد علی ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملکی استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اس لیے ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے۔نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفد کی کاوشوں اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت گلگت بلتستان عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں