spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سینئر منسٹر کی نادرا خدمات بہتر بنانے پر اہم ملاقات

سینئر منسٹر راجہ شہباز خان نے ڈاکٹر نعیم اعوان ممبر۔ NADRA سےگلگت بلتستان میں (NADRA) کے امور کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں نادرہ سے متعلق خدمات کی تعریف کی اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں بالخصوص روزگار کے مواقع (Job Opportunities) کی فراہمی، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے عوام کی نادرا دفاتر تک رسائی ، اور عوام کو درپیش مسائل حل جیسے اہم نکات شامل تھے۔

سینئر منسٹر نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں نادرا کی خدمات کو مزید بہتر اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو قومی شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر سینئر منسٹر کے ہمراہ راجہ سلطان خان بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی گفتگو میں حصہ لیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نادرا کی خدمات کو مزید وسعت دی جائے گی اور خاص طور پر دور دراز علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی مشکلات میں واضح کمی لائی جا سکے
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں